Live Updates

تحریک انصاف کچھ بھی کرلے، شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا: مریم نواز

ہفتہ 21 مئی 2022 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کچھ بھی کرلے، انشااللہ شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے جس کا حساب وہ انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہو گی مگر کہاں!۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات