پنجاب بھرمیں1059ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق1114زخمی ہوئے

ہفتہ 21 مئی 2022 00:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1059ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں09افرادجاں بحق جبکہ1114افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔458معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 530ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور44مسافر476اور117پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ274ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت284متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد85حادثات میں93 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ76 حادثات میں75متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1123متاثرین میں910مرد اور213خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں218فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور523افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ382زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں931موٹرسائیکلز،80آٹو رکشی116موٹر کاریں،34وین07مسافربسیں،31ٹرک اور123دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں