تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن

ہفتہ 21 مئی 2022 00:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں غیر فعال سکولوں اور سنگل ٹیچر سکولوں پر خصوصی توجہ دے کر اساتذہ کی تعیناتی اور اسکول فعال کیے جائیں کوئٹہ کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی کالجوں کے قیام کے حوالے سے تجویز پیش کی جائے جبکہ دیہی علاقوں میں ایس ایس ٹی اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں میں بھی طلباء بہترین تعلیمی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژن ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈاکٹر یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن بابرخان، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کے علاوہ ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے افسران بھی موجود تھے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری اور تبادلے قابل برداشت ہے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تعیناتی، کمی، کتب کی فراہمی، بلڈنگ اور بسوں کی سہولیات ،خالی پوسٹوں، بنیادی سہولیات کے فقدان اور سیاسی مداخلت جیسے مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ پرائمری ایجوکیشن پر خصوصی تعلیم دینے کی ضرورت ہے جن سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے اسے جلد از جلد دور کیا جائے سکولوں اور کالجوں میں بلڈنگ کی مرمت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔

(جاری ہے)

دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں کی بہتری اور اساتذہ پر خصوصی توجہ دے کر مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں جب کہ اساتذہ کی تربیت کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں جن سکولوں اور کالجوں میں طلباء کے لیے بسوں کی کمی کا سامنا ہے وہاں بسوں کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے گا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیم، سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز مرتب کرکے رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :