ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر ایک روزہ کے دورے پر سنجاوی پہنچ گئے

ہفتہ 21 مئی 2022 00:32

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر ایک روزہ کے دورے پر سنجاوی پہنچ گئے۔جہاں اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی احسان انور بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے گرلز ہائی سکول سنجاوی میں قائم پی،او اور پی،آر،او ٹریننگ سنٹر, تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، انٹر کالج میں امتحانی حال کا دورہ کیا سہولیات کا جائزہ لیا۔

سنجاوی ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور عملہ کی حاضری کا جائزہ لیا۔ ایم،ایس نے ادویات اور پانی کی کمی سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر صاحب نے ادویات اور پانی کی کمی کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے تعلیم اور صحت کے شعبے اہم ہے وہ خود ان کی مانیٹرنگ کریں گے،تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہی ہیں،معیاری تعلیم کو فروغ دیکر ہی ترقی کے منازل طے کیاجاسکتاہے،ضلع زیارت میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے تمام مشکلات کو دور کریں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے ،ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہے وہ اپنے جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں اور غریب اور لاچار مریضوں کی دادرسی کریں ۔

(جاری ہے)

اس حواالے سے فرائض منصبی میں سستی اور کاہلی کو برداشت نہیں کریں گے،افسران عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور عوام کو شکایت کا موقع نہ دیں عوامی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :