بنوں:ریجن پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور اُن کے ضامنوں کے تصویریں تھانوں کی سطح پرلگائے جانے کے باوجود منشیات فروشی کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا

ہفتہ 21 مئی 2022 00:34

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) ریجن پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور اُن کے ضامنوں کے تصویریں تھانوں کی سطح پرلگائے جانے کے باوجود منشیات فروشی کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا ہنگوکرم اور ورکزئی کے سرحدی علاقے وزیر سب ڈویژن بنوں کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے منشیات کی باآسانی ترسیل ہو رہی ہے سب ڈویژن کے علاقوں میں پولیس چیک پوسٹوں اور تھانوں کے قیام کے بعد بھی بنوں ڈویژن کو منشیات سپلائی کا محفوظ ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے اس وقت ضلع بنوں کے بیشتر نوجوان نسل منشیات کے عادی ہوچکی ہے بڑے تعلیمی اداروں کو منشیات کی سپلائی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء بھی اس وقت خطرناک منشیات کا استعمال کرتے ہیں ڈی آئی جی بنوں ریجن سید اشفاق انور اور ڈی پی او بنوں عمران شاہد کی جانب سے بنوں ڈویژن میں منشیات فروشی کے مکمل خاتمے کیلئے کوشش شروع کی گئی جس میں مختلف تھانوں کی سطح پرباقاعدہ طور پر منشیات فروشوں کی لسٹیں تیار کی گئی جس کے بعد منشیات فروشوں کی تصویریں اور ضامنوں کے تصوویریں تھانوں کی سطح پر مین انٹرس پر لگادی گئی جس پر عوامی پذپرائی بھی ہوئی تاہم عرصہ ہونے کے بائوجود بھی منشیات فروشی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور باقاعدہ منشیات وزیر سب ڈویژن بنوں کے علاقوں سے بندوبستی علاقو ں میں منشیات سپلائی جاری ہے اس وقت ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل تھانہ منڈان بسیہ خیل تھانہ کینٹ بکا خیل تھانہ وزیر سب ڈویژن سمیت دیگر مختلف تھانہ جات منشیات فروشی میں سر فہراست ہے جس میں کئی ایک منشیا ت فروشوں کے خلاف کاروائیاں بھی کی گئی تاہم منشیات کی سپلائی بدستور کی جارہی ہے حالانکہ یہاں پر یہ سوال بنتا ہے کہ جہاں سے منشیات بندوبستی علاقوں میں لایا جاتا ہے وہاں پر ریجن پولیس کی جانب سے کیا میکنزم بنایا گیا ہے جوکہ سوالیہ نشان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجن پولیس آفیسر کی جانب سے پورے ضلع کے منشیات فروشوں کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیا ہے جس میں نامی گرامی دو سو سے زائد منشیات فروشوں سے سماجی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ریجن میں منشیات فروشی کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے