پارلیمان کی مضبوطی جمہوریت کی بحالی میں آئینی اور قانونی کردار ادا کرنا ہی:زاہد اکرم درانی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:34

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) قومی اسمبلی کے قائمقام اسپیکر زاہد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پارلیمان کی مضبوطی جمہوریت کی بحالی میں آئینی اور قانونی کردار ادا کرنا ہے پارلیمنٹ ہی سپریم ہے اس کو مضبوط کئے بغیر کوئی ادارہ مضبوط نہیںرہ سکتا پارلیمنٹ میں شخصی فیصلوں کی وجہ سے پارلیمان کو نقصان پہنچاکیونکہ سابق دور میں پارلیمنٹ کی آئینی قانونی فیصلوں کے بجائے شخصی احکامات کو ترجیح دیکر پارلیمان کی توہین ی گئی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا سب کو ساتھ لیکر چلوگا ہمارے لئے سب برابر ہے چیئر کی عزت ووقار پر کوئی انچ نہیں آنے دونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفد سے ملاقات اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اقوام کچوزائی سورانی کے ملک آصف خان ،ملک ابرار خان ،ملک غلام خان ،ملک کاشف خان ملک خالد نواز خان طغل خیل حاجی اکرم نواز خان سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے زاہد اکرم خان درانی نے کہا کہ بنوں ڈویژن اور ترقی سے محروم پسماندہ جنوبی اضلاع کی ترقی ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے جنوبی اضلاع کے عوام کو سفر سہولیات یقینی بنانے کیلئے بنوں ائرپورٹ کی دوبارہ بحالی کیلئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے جنہوں نے بنوں ائرپورٹ و بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے اور جلد ہی اس پر کام کا آغاز کیا جائیگا جنوبی اضلاع کی بجلی وگیس منصوبوں میں نظر اندز کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آئینگے کیونکہ اس وقت پسماندہ اضلاع میں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ سے لاکھوں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بنوں کا کوئی بھی علاقہ قدرتی گیس سے محروم نہیں ہوگا اور بلاتفریق تمام علاقوں کو گیس کی بنیادی ضروریات فراہمی یقینی بنائینگے اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائیگی اور ترجیحی بنیادوں پر بجلی گیس کے منصوبوں کیلئے پورٹ تیار کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پیسکو چیف کو باقاعدہ طور پر ہدایت جاری کردی گئی ہے کی جنوبی اضلاع خصوصا بنوں میں بجلی کی جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے سدباپ کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں جس پر پیسکو کی جانب سے باقاعد ہ طور پر ٹیموں کو بنوں کا دورہ کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ بھی آگئی ہے جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ شہری علاقوں کو بجلی کی ترسیل کیلئے الگ فیڈر نصب کئے جائینگے جبکہ دیہاتی علاقوں کو الگ فیڈر مختص ہونگے تاکہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات مل سکیں انہوں نے کہا کہ جہاں بھی بجلی میسر ہو وہاں کے عوام بلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ پیسکو بلا تعطل بجلی فراہم کرسکیں انہوں نے کہا کہ بنوں کے دور درازعلاقوں میں عوام کو بنیادی سفری سہولت کیلئے گھنڈر نما سڑکوں کی دوبارہ بحالی اور نئے سڑکوں کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہوم ورک مکمل کردیا گیا ہے اس کیلئے شہر سے دور چار وں اطرف میں جانے والی سڑکوں کو نئے سرے سے بنایا جائیگا صحت ،تعلیم اور دیگر شعبوں میں انقلابی اقدامات کیلئے سفارشات بھی مکمل کرلی گئی ہے تاکہ بنوں کو اپنا حق دیا جاسکیں انہون نے کہا کہ تین سالوں میں جہاں سے ترقی کا سفر روک دیا گیا تھا اب وہی سے سفر شروع کیا جارہا ہے کیونکہ ہماری کوشش یہی ہے کہ تمام علاقو ں کو یکساں ترفیافتہ بنایاجاسکیں