تھانہ سٹی کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقتول کے ورثا کو4لاکھ روپے ہرجانے ادا کرنے کا بھی حکم دیدیا

ہفتہ 21 مئی 2022 00:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے تھانہ سٹی کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزاسنا دی ہے جبکہ مقتول کے ورثا کو4لاکھ روپے ہرجانے ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہو گی عابد علی کے خلاف تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کے بیٹے زکریا سلیم کی مدعیت میں21دسمبر 2020کواقدام قتل کی دفعہ324کے تحت مقدمہ نمبر 856درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ مقتول کے والد محمد سلیم کلاں بازار میں اپنے کپڑے کی دکان کے سامنے موٹر سائیکل کھڑا کر رہے تھے کہ عابد نامی سکیورٹی گارڈ نے موٹر سائیکل کھڑا کرنے کے تنازعے پر فائرنگ کر دی جس وہ شدید زخمی ہو گئے اور بعد ازاں جاں بحق ہو گئے بعد ازاں پولیس نے اقدام قتل کے اس مقدمہ کوتعزیرات پاکستان کی دفعہ302میں تبدیل کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو سزائے موت سناتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کی موت واقع ہونے تک اسے پاھنسی پر لٹکائے رکھا جائے عدالت نے عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 544-Aکے تحت ملزم کو حکم دیا کہ مقتول کے قانونی ورثا کو 4لاکھ روپے ہرجانہ ادا کیا جائی