ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی زیر صدارت زیارت یوتھ فیسٹیول سبی ڈویژن کے سلسلے میں افسران کا اجلاس

ہفتہ 21 مئی 2022 00:36

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی زیر صدارت زیارت یوتھ فیسٹیول سبی ڈویژن کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سبی ڈویژن یوتھ فیسٹیول( زیارت ) ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز اعجاز علی عبدالغفور فوکل پرسن یوتھ افیئرز محمد مصطفیٰ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افئیرز زیارت ابرار احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی نذیر احمد پانیزئی ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر ناصر خان پانیزئی،رینج فاریسٹ افسر نصیب اللہ نے شرکت کی اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے،زیارت یوتھ فیسٹیول کا انعقاد وادی زیارت میں 9 سے 11 جون تک کیاجائیگا،فیسٹیول میں ڈویژنل سطح پر یوتھ سیمینار۔

(جاری ہے)

ریلے جونیپر تحفظ.پھلوں کی نمائش۔ نعت/قرات کا مقابلہ۔مختصر کہانیاں ثقافتی اسٹالز۔وال پینٹنگ۔ پوسٹر بنانا۔ سائنسی نمائش۔ میوزیکل نائٹ اور شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوگا۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،کھیلوں کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں ہم نوجوانوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گی

متعلقہ عنوان :