کشمیر پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی کی پاکستان آمد کا علم نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 20 مئی 2022 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی کی پاکستان آمد کا علم نہیں،کوہلی کے پاکستان میں بے شمار مداح ہیں، اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو بھارتی کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کشمیر پریمیئرلیگ (کے پی ایل) نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویرات کوہلی کو باقاعدہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جا رہا ہے۔