نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تین ارکان کورونا وائرس کا شکار

جمعہ 20 مئی 2022 23:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) انگلینڈ کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تین ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق برائٹن میں پہلے ٹور میچ سے قبل تین ارکان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ۔ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ ہنری نکلز، بلئیر ٹکنر اور باولنگ کوچ چین جرگسن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔تینوں ارکان اب پانچ روز کی ہوٹل آئسولیشن مکمل کریں گے جبکہ اسکواڈ کے باقی ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔