Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی صوبے بھر میں سستے آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت،چینی او رگھی بھی سستا کرنے کا اعلان

جمعہ 20 مئی 2022 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے بھر میں سستے آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قصبے اور چھوٹے بڑے شہر میں 490 روپے میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے سستا کر دیا گیا ہے اور فلور ملوں کو سرکاری گندم کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے۔

فلور ملوں سے مارکیٹ تک سستے آٹے کی سپلائی چین کیلئے فول پروف میکانزم وضع کیا گیا ہے اور ہمارا یہ اقدام اللہ کی مخلوق کی مشکلات کم کرنے کی حقیر کاوش ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہاکہ ہم جلد ہی چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کریں گی-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چینی او رگھی کی قیمتو ںمیں کمی کے لئے جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چینی اور گھی کی قیمتیں کم کرکے خلق خدا کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریں گے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبہ بھر میں آٹے کی سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ سردار اویس احمد خان لغاری،چوہدری محمد اقبال ،بلال یاسین، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر خوراک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے اراکین پنجاب اسمبلی جگنو محسن، بلال اصغر وڑائچ اورمعاویہ اعظم نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

جگنو محسن، بلال اصغر وڑائچ اورمعاویہ اعظم نے آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے اقدام کی تعریف کی۔جگنو محسن نے کہا کہ آپ نے آٹا سستا کر کے مہنگائی میں پسے عوام کو حقیقی ریلیف دیا ہی-بلال اصغر وڑائچ نے کہا کہ آٹا سستا کرنے کا اقدام قابل تحسین ہی-معاویہ اعظم نے کہا کہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ آپ کا دل عام آدمی کے لئے دھڑکتا ہی- وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کے چار سالہ دور میں مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی -عمرانی سرکار عوام پر قہر بن کر ٹوٹی - عوام کے لئے درد دل نہ رکھنے والا حکمرانی کا حق نہیں رکھتا-ہماری حکومت نے چند روز میں آٹے کی قیمت میں کمی کر کے صوبے کے عوام کی مشکلات کم کی ہیں -ہماری سیاست کا محور مخلوق خدا کی خدمت ہے۔

صوبے بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے کی بجائے 490 روپے میں ملے گا۔عام آدمی کو 10 کلو آٹا تھیلے پر 160 روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقدہوا،جس میں ڈینگی اور ہیضہ سے بچائو و علاج کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر قیمت پر ڈینگی اور ہیضہ کو پھیلنے سے روکنا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے فعال انداز میں کام کریں اور امراض کی روک تھام کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں-نچلی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے کر سرویلنس کے نظام کو بہتر بنایا جائی-انہوںنے کہاکہ ایس او پیزپر عملدرآمد کی مانیٹرنگ تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائی- متعلقہ محکمے ایکشن موڈ میں آ جائیں، کوتاہی برداشت نہیں۔سیکرٹری صحت نے صوبے میں ڈینگی اور ہیضہ کے ا مراض کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ پنجاب میں ڈینگی کے 101 کنفرم مریض ہیں۔

ہیضہ سے بچائو کیلئے کلورینیشن اور دیگر تجاویز کا جائزہ لیا گیا-ارکان پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت پیپرز آؤٹ ہونے کے معاملہ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کنٹرولر امتحانات،راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ شہنشاہ بابرخان اور چیئرمین بورڈ ڈاکٹر خالد محمود کوعہدوں سے ہٹا دیاہے اوراس ضمن میں محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

فرائض سے غفلت برتنے پرشہنشاہ بابر خان کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیاگیاہے جبکہ گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کے اسسٹنٹ پروفیسر ناصر محمود اعوان کوکنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج دے دیا گیا اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل کو چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت پر پیپرز آؤٹ ہونے کے معاملے کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔

ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی کالجزصاحبزادہ فیصل خورشیداورایف آئی اے کے سائبر کرائم کا ایک ماہر کمیٹی میں شامل ہوگا۔کمیٹی پیپرز آؤٹ ہونے کی وجوہات اورذمہ داروں کا تعین کرے گی۔کمیٹی آئندہ سے پیپرزآؤٹ ہونے کے واقعات کی روک تھا م کیلئے سفارشات بھی پیش کرے گی۔

کمیٹی 7روز میں وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سینئر سیاستدان سردار آصف احمد علی کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی حمزہ شہبازنے اپنے تعزیتی پیغام میں لواحقین سے دلی ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات