ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.42 فیصد اضافہ ،مجموعی طو رپر 16.54 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ‘ادارہ شماریات

ایک ہفتے کے دوران 33 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہو اں4اشیاء کی قیمتوںمیںکمی،14کی قیمتوں میں استحکام رہا

جمعہ 20 مئی 2022 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.42 فیصد اضافے سے مجموعی طو رپر 16.54 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران 33 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا، زندہ مرغی 28 روپے 26 پیسے فی کلو، دال مسور 14 روپے 88 پیسے، دال چنا 6 روپے 54 پیسے اور دال ماش 5 روپے 18 پیسے فی کلوتک مہنگی ہوئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 54 روپے 62 پیسے اضافے کیساتھ 1425 روپے تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

انڈے 6 روپے 28 پیسے فی درجن، مٹن 6 روپے 67 پیسے اور بیف 5 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، چینی کی قیمت میں بھی حالیہ ہفتے 53 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی کلو قیمت 90 روپے تک پہنچ گئی۔ حالیہ ہفتے لہسن 64 پیسے، پیاز ایک روپے 3 پیسے فی کلو، انڈے 6 روپے 28 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ تازہ دودھ ایک روپے 40 پیسے فی لیٹر، دہی 2 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ چاول، گھی، خوردنی تیل اور چائے کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں صرف 4اشیاء ٹماٹر، آلو، کیلے اور گڑ کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی جبکہ 14 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ عنوان :