جو قومیں اپنے اسلاف اور شہداء کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں وہ کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتیں ، محمد ثروت اعجاز قادری

جمعہ 20 مئی 2022 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے اسلاف اور شہداء کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں وہ کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتیں ،دہشتگردی کے خلاف اور ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کا کردار مثالی ہے ،پاکستان واسلام دشمن قوتیں ملک کو کمزور کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہے ،بھارت سمیت استحصالی قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،پاک فوج کا ادارہ ایسا ادارہ ہے جسے ملک کی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،مٹھی بھر ٹولہ پاک فوج کی کردار کشی سے باز رہے ملک دشمن پاک فوج کا امیج خراب کرکے ملک کو شدیدنقصان پہنچانا چاہتے ہیں ،ہمیں یکسوئی کے ساتھ اپنے قومی اداروں کا احترام کرنا ہوگا ،اتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی ہمارے اکابرین نے بڑی قربانیاں دے کر پاکستان بنایا اور پاکستان بچانے کیلئے آج ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ،دہشتگردی کے خلاف سپر پاور جیسے ملک ناکام ہوگئے پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ،دنیا کو امن فراہم کیا ،پاکستانی فوج کی صلاحیتوں پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ،پاک فوج سرحدوں پر بھی اور سرحد کے اندر بھی دہشتگردی کے خلاف اور ملک کی سلامتی کیلئے قربانیاں دے رہی ہے ،ملک میں رات کو ہم بلا خوف اور آزادی سے سوتے ہیں اور فوجی جوان سرحدوں پر رات دن حفاظت معمور رہتے ہیں ،پاک فوج کی کردار کشی کا ایجنڈا ملک دشمنی پر مبنی ہے نوجوان سوشل میڈیا پر پاک فوج سے محبت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک مضبوط اور لوہا قوم ہے جو وطن عزیز پر کسی بھی قسم کی آنچ آنے نہیں دیگی،اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی سلامتی تعمیر وترقی کیلئے کردار ادا کرتے رہینگی