کراچی: مقامی عدالت نے پسند کی شادی پر لڑکی اہلخانہ کی جانب سے شوہر اور دیور پر درج اغوا کا مقدمہ مدعیہ کے بیان کے بعد خارج کردیا

جمعہ 20 مئی 2022 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) کراچی کی مقامی عدالت نے پسند کی شادی پر لڑکی اہلخانہ کی جانب سے شوہر اور دیور پر درج اغوا کا مقدمہ مدعیہ کے بیان کے بعد خارج کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پسند کی شادی پر لڑکی اہلخانہ کی جانب سے شوہر اور دیور پر درج اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

مغویہ کے بیان کے بعد عدالت نے اغوا کا مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت کا دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ ملزم ارشاد اور مغویہ نازنین کے نکاح نامے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق مغویہ کو اے وی سی سی نے مچھر کالونی سے بازیاب کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہی