Live Updates

پرسوں پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ25مئی سے 29مئی کے درمیان کرنے کی تاریخ کا تعین کریں گے.عمران خان

لندن میں بیٹھا پاکستانی عدالتوں کا ایک مفرور ملک کے فیصلے کررہا ہے یہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کررہے ہیں‘اسمبلیاں تحلیل کرو اور نئے انتخابات کرواﺅ اگر مجھے ملک کی فکر نہ ہو تو میں ان کی اصلیت قوم کو دکھانے کے لیے چاہتا ہوں کہ کچھ مہینے اور چلیں.تحریک انصاف کے چیئرمین کا ملتان میں عوامی اجتماع سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2022 20:26

پرسوں پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ25مئی سے 29مئی کے درمیان ..
ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مئی ۔2022 ) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج نئی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے لوٹوں کو نااہل قراردیدیا گیا ہے اتوار کو ہم نے پشاور میں کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں فیصلہ کریں گے کہ 25مئی سے29مئی کے درمیان کب لانگ مارچ کی کال دینی ہے ‘موسم کی شدت ہو یا حکومتوں کے آمرانہ ہتھکنڈے انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتے ‘فوجیوں اور بیوکریٹس کے خاندان کہہ رہے ہیں کہ وہ اسلام آباد دھرنے میں شامل ہونگے‘ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے یہ پاکستان ہی نہیں دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا لندن میں بیٹھا پاکستانی عدالتوں کا ایک مفرور ملک کے فیصلے کررہا ہے یہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کررہے ہیں‘ مطالبہ کرتا ہوں کہ جلدی سے جلدی اسمبلیاں تحلیل کرو اور نئے انتخابات کرواﺅ اگر مجھے ملک کی فکر نہ ہو تو میں ان کی اصلیت قوم کو دکھانے کے لیے چاہتا ہوں کہ کچھ مہینے اور چلیں.

ملتان میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے سب سے عظم انسان اور سب عظیم لیڈر محمد صل اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں تم کون ہو جو ہمیں دھمکیاں دے رہے ہو روس ہمیں 30فیصد کم ریٹ پر تیل اور گندم دینے پر تیار تھا مگر ہماری حکومت سازش کرکے ہٹا دی گئی انہوں نے کہا کہ ہندوستان امریکا کا فوجی اتحادی ہونے کے باوجود وہ روس سے تیل اور گندم خرید رہا ہے امریکا ہندوستان کو منع کرکے دیکھے.

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر امریکی جنگ میں ہمارا قبائلی علاقہ اجڑگیا ‘اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ‘ہمارے ہزاروں فوجی اور سویلین شہید ہوئے کیا امریکا نے ایک بار بھی ہمارا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سمیت سب کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں مگر اپنے ملکی مفاد کے مطابق خارجہ پالیسی بنائی‘ہم سے مطالبہ کیا گیا روس ‘یوکرین جنگ میں روس میں مذمت کریں تو ہم کیوں ایسا کریں ؟کیا انہوں نے کشمیریوں کی شہادتوں پر ہندوستان کی مذمت کی؟فلسطین میں اسرائیل جو ظلم کررہا ہے حال ہی میں الجزیرہ کی ایک صحافی کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا کیا امریکا اور یورپ نے اس کی مذمت کی ؟کیا یہ ہمیں لندن میں پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد الطاف حسین پر ڈرون حملہ کرنے کی اجازت دو گے؟ہمارے ملک میں تمام بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر ڈرون حملے کیئے گئے اور نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے سربراہوں نے کبھی ان ڈرون حملوں کی مذمت کی.

عمران خان نے کہا دنیا میں کوئی انقلاب قوم کے نوجوانوں اور خواتین کی شرکت کے بغیر مکمل نہیں ہوتا اللہ سے قوم کو جگانے اور شعور بیدار کرنے کی دعا کرتا تھا کہ چوروں‘ڈاکوﺅں‘مافیاز اور سپر پاورکے سامنے نہ جھکے اللہ نے میری دعا سن لی ہے انہوں نے کہا کہ آج جب میں یہاں آرہا تھاکہ مجھے بار بار کہا گیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے لہذا آپ بلٹ پروف شیشہ لگا کر جلسہ کریں اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ خوف میں مت آنا ‘جب تک آپ خوف کو بت کو نہیں توڑیں گے نہیں آپ آزاد نہیں ہوسکے نبی کریمﷺ نے مکہ میں لوگوں کو آزادی دلائی اس وقت کے طاغوت سے اور پھر آپ کے تربیت یافتہ صحابہ کرام نے دنیا کی امامت کی.

کرپٹ حکمرانوں نے خوف دلایا ہوا ہے کہ جب تک امریکا کی غلامی نہیں کروگے اس وقت تک آپ آگے نہیں بڑھ سکتے مگر ہمیں امریکہ کے سامنے گھنٹے ٹیکنے سے ذلت ملی کرپٹ ٹولے اس قوم کو ایک عظیم قوم نہیں بننے دیا میں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دونگا . انہوںنے کہا کہ جنہوں نے 30سال اس ملک کو لوٹا وہ مجھ سے این آر او دیدوں اور ان کے کرپشن کے کیس ختم کردوں مشرف کی طرح یہ مشرف کس سب سے بڑا گناہ تھا اس این آر او کے بعد دوبارہ انہوں نے دس سال اس ملک کو لوٹا.

عمران خان نے کہا کہ اگر میں اقتدار کے لیے ان کے کرپشن کے کیس ختم کردیتا تو اپنی کرسی بچا سکتا تھا مگر لندن میں بیٹھے بھگوڑے نے سازش کی نون لیگ بتائیں کبھی انسانی معاشرہ کسی گیدڑکو بھی اپنا لیڈرمانتا ہے نون لیگ والوں اگر سن رہے ہو تو مجھے جواب دو مشرف دور میں اٹک جیل میں زداری کہتا تھا کہ نوازشریف روتا اور چیختا تھا آج وہ ان کا اتحادی ہے پھر این آراو کرکے چلا گیا پہلے معاہدے سے انکار کردیا بعد میں وہ معاہدہ سچ ثابت ہوا ہماری حکومت میں جعلی بیماری کا بہانہ کرکے لندن بھاگ گیا.

انہوں نے کہا کہ اس کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہاں ہم اربوں روپے مالیت کے گھروں میں رہتے ہیں مگر ہم جواب دہ نہیں ہیں کیونکہ ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں . انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عدالت میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر روانگی پر جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا اس کو اس پر بھی سزا ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ سب میرے خلاف جمع ہوگئے سب نے مل کر سازش کی امریکا کے ساتھ مل کر ہمارے لوٹوں کو سفارت خانوں میں ملوایا گیا سب سے زیادہ لوٹے جنوبی پنجاب سے نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈلو نے ہمیں کیا معافی دینی ہے ہم خوددار کمپنی ہے مگر بدقسمتی ہے کہ اس ملک کی اشرافیہ کے مفادات اس ملک سے وابستہ نہیں ہیں ان کا پیسہ‘جائیدادیں‘اولادیں اور سارے مفادات امریکا اور مغرب میں ہیں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آرہا ہے مافیا کی سیاسی قبریں کھدرہی ہیں قوم آج جاگ چکی ہے .

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں عوام کا ایسا سمندر آئے گا کہ تحریک پاکستان کے بعد ایسا جوش وجذبہ کبھی پیدا نہیں ہوا ہوگا انہوں نے کہا کہ انہوں نے پوری بیوروکریسی تبدیل کردی ‘سب کچھ بدل کے دیکھ لیا ہے مگر فرق کوئی نہیں آیا اسٹاک مارکیٹ نیچے آرہی ہے ‘ڈالر بے قابو ہوچکا ہے ان کا سارا ”تجربہ“کرپشن کا ہے میں پوچھتا ہوں کہ پورا زور لگایا تھا حکومت گرانے میں اب ان سے ملک کیوں نہیں سنبھل رپا؟ یہ تو خود کو ”تجربہ کار“کہتے تھے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کہتا ہے میں صبح سات بجے جاگ جاتا ہوں تو میرا مالی صبح چھ بجے جاگتا ہے اپنی کارکردگی بتادو؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے زراعت‘انڈسٹری‘کنسٹرکشن نے ترقی کی ریکارڈ شرح نمو تھی اور ایوب خان کے دور کے بعد سے سے زیادہ کام ہمارے دور حکومت میں ہوئے .

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ملک کی فکر نہ ہو تو میں ان کی اصلیت قوم کو دکھانے کے لیے چاہتا ہوں کہ کچھ مہینے اور چلیں انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھا پاکستانی عدالتوں کا ایک مفرور ملک کے فیصلے کررہا ہے یہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ جلدی سے جلدی اسمبلیاں تحلیل کرو اور نئے انتخابات کرواﺅ .

تحریک انصاف کی جانب سے ملتان کا جلسہ براہ راست دکھانے کے لیے لاہور سمیت مختلف شہروں میں بڑی سکرینوں کا بندوبست کررکھا تھا پورے ملک میں بڑی تعداد میں لوگ ان مقامات پر جمع ہوئے جہاں یہ سکرینیں لگائی گئی تھیں لاہوراندورن شہر سمیت پانچ‘چھ مقامات پر سکرینیں لگائی گئی تھیں سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے تحریک انصاف کی جانب سے لائیو ٹیلی کاسٹ کا بندوبست کیا گیا تھا.

انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں کچھ دنوں کے لیے جیل میں رہا تو وہاں سارے غریب لوگ تھے بہت ساروں کی سزائیں پوری ہوچکی تھیں مگر چند ہزار جرمانے کی وجہ سے وہ سالوں سے جیل میں تھے جبکہ اس کی سزا صرف چند ماہ کی تھی سارے غریب لوگ تھے چھوٹے موٹے جرائم میں جیل میں تھے مگر جب میں اسمبلی جاتا تھا تو سارے بڑے چور مجھے ایوانوں میں بیٹھے نظرآتے تھے .
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات