قبائلی ضلع کرم ، ٹریفک کے حادثہ میں دو خواتین جاں بحق ، تین افراد زخمی

جمعہ 20 مئی 2022 23:58

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) قبائلی ضلع کرم کی سنٹرل تحصیل میں ٹریفک کے حادثہ میں کم از کم دو خواتین جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روزتحصیل سنٹرل کرم کے دوردراز دشوار گزار پہاڑی علاقہ پاڑہ چمکنی سید کرم جانے والی ایک ڈبل ڈور پک اپ حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار دو خواتین موقع پر جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔فوری طورپر حادثہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم اطلاعات کے مطابق ڈرائیور سے بے قابو ہوکرپک اپ اٴْلٹ گئی۔ جاں بحق خواتین میں زوجہ نیازبت خان اور زوجہ عبداللہ شامل ہیں جبکہ شدید زخمیوں میں نیازبت خان بھی شامل ہے جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔