Live Updates

مریم نواز نے کل جلسے میں بڑے جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، عمران خان

مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تقریر بھیجی تھی، میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ جس طرح تم باربار میرا نام لیتی ہو، مریم تھوڑا دھیان کرو! کہیں میرا نام لینے پرتمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مریم نواز پر طنزیہ جملوں کا استعمال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 مئی 2022 20:39

مریم نواز نے کل جلسے میں بڑے جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، عمران خان
ملتان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مریم تھوڑا دھیان کرو! کہیں میرا نام لینے پرتمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے، سوشل میڈیا پرکسی نے مجھے مریم نواز کی تقریر بھیجی، مریم نواز نے اتنی دفعہ جذبے اور جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ جس طرح تم باربار میرا نام لیتی ہوتمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔

انہوں نے ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کی پوجا کرنے والوں کو بڑے انسان بنا دیا، ان لوگوں نے پھر دنیا کی امامت کی، کوئی بڑا بزنس مین نہیں بنا تو نقصان سے ڈرتا ہو، کسی فوجی نے بڑے تمغے نہیں لیے جس مرنے سے ڈرتا ہوں، جس کرکٹر کو ہار کا ڈر ہو، کرکٹر نہیں بنتا، جو تیز بال سے ڈرے وہ بیٹسمین نہیں بنتا،سب سے اونچے پہاڑ پر چڑھنے والے انسان نے خوف پر قابو پایا، کرپٹ حکمرانوں نے خوف میں ڈالا ہوا ہے کہ امریکا کے جوتے پالش کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، ہماری زندگی میں ایسے حکمران رہے جنہوں نے امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیکے اور ذلت ملی، مجھے ہمیشہ اس چیز کی تکلیف ہوتی کہ ہم عظیم لوگ ہیں لیکن ان حکمرانوں نے پاکستانیوں کو بڑی قوم نہیں بننے دیا۔

(جاری ہے)

میں اللہ سے دعا کی تھی جب بھی موقع ملا میں اپنی قوم کی عزت کو اوپر اٹھاؤں گا، کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا ، اسی لیے سازش کی گئی، 30سال سے لوٹنے والے کرپٹ لوگوں نے سازش کی، پوری کوشش کی کہ انہیں این آراو مل جائے، کبھی لانگ مارچ، اسمبلی میں برا بھلا، ذاتیات، گھٹیا زبان، مقصد کرپشن کے کیسز معاف کرانا تھا، جب انہوں نے 11سال دونوں پارٹیوں حکومت کی تو ہمارا قرض 6ہزار ارب سے 30ہزار ارب پر پہنچا، پھر کرپشن کیسز جو ان کے دور میں بنے تھے بلیک میل کیا گیا کہ میں کرپشن کیسز ختم کردوں، بتائیں مجھے کرپشن کیسز معاف کرنے چاہیئے تھے؟ اگر کرپشن کیسز معاف کردیتا تو پھر میں انصاف کی تحریک نہیں کرسی کی سیاست بچانے آیا تھا، اس لیے لندن میں بیٹھے بھگوڑے نے سازش کی، ن لیگ والو! ایک جواب دو، سمجھ نہیں آتی کہ کبھی کوئی انسانی معاشرہ کسی گیدڑ کو بھی لیڈر مانتا ہے؟جب مشرف نے جیل میں ڈالا تو آصف زرداری کا بیان تھا کہ رونا صاف کرتے ٹشوپیپرز ختم ہوگئے، باہر بھیجنے کی منتیں کیں، پھر مشرف ظلم کیا کہ اس کے کرپشن کیسز ختم کرکے باہر بھیجا تو جھوٹ بولا کہ کوئی معاہدہ نہیں کیا، پھر 8سال بعد معاہدہ بھی سامنے آگیا، اس بار پھر جھوٹ بولا ہمیں لگا اتنا بیمار ہے جہاز پر بھی نہ بیٹھ سکے، شیریں مزاری رو پڑی، جیسے ہی جہاز پر چڑھا ایک نیا نوازشریف آگیا، جہاز کی سیڑھیوں پر ایسے چڑھا جیسے اولمپک جیت کر آیا ہو، لندن میں بیٹھ کر سیاستدان بن گیا،ن لیگ والے بتائیں جھوٹا آدمی جس کو عدالت نے سزا دی ہوئی ہو، اربوں کے گھروں میں رہتا ہوں، کیسے آپ اس آدمی کے پیچھے چل سکتے ہو؟چھوٹا بھائی ہائیکورٹ گیا اور اسٹام دیا کہ واپس آجائے گا شہبازتمہیں تو اس پر ہی سزا ہوسکتی ہے۔

ان کے ساتھ مل گیا فضل الرحمان، اتنے ڈرے ہوئے ہیں کہ تیل کی قیمت بڑھانے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ بلاؤتاکہ فوج پر ملبہ پڑے۔ ان سب نے ملکر سازش کی، 8مارچ کو ڈونلڈ لو نے پاکستانی سفیر کو بلایا اور کہتا ہے اگر تم نے عمران خان کو عدم اعتماد میں شکست نہ دی تو پاکستان پر مشکل وقت آجائے گا، اگر عمران خان کو ہٹا دیا تو آپ کو معاف کردیا جائے گا۔

خود دار قوم کو کسی سے معافی کی ضرورت نہیں۔ ہمارے اشرفیہ ڈر گئے اور سب نے ملکر کر22کروڑ کے منتخب وزیراعظم سازش سے ہٹایا، سب نے سمجھا کہ اب پی ٹی آئی اور عمران خان کی قبر کھود گئی ہے، ان کو اللہ حافظ کہہ دو، اللہ کا پلان کچھ او رتھا انہوں نے تحریک انصاف کو دفن کرنے کی جو کوشش کی اس نے قوم کو جگا دیا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آرہا ہے، 30سال سے قابض مافیا کی قبریں کھودی جا رہی ہیں، ان سب کو وقت ختم ہوگیا ہے، قوم جاگ چکی ہے۔

اسلام آباد میں عوام کا جو سمندر آنے والا ہے۔شہبازشریف پہلے ہی کہتا تھا قومی حکومت بنے گی، پلان تھا مل کر ڈیڑھ سال حکومت کریں گے، الیکشن کمیشن پہلے ہی ان کے ساتھ ہے، ایمپائروں کو اپنے ساتھ ملا کر سرکاری نوکر اپنے رکھ کر دھاندلی کریں گے اور آئندہ الیکشن جیت جائیں گے، انہوں نے قوم کو بتایا تھا یہ بڑے تجربہ کار ہیں، معیشت کو اٹھا دیں گے، کہتے شہبازشریف 7بجے جاگ جاتا ہے، میرا مالی 6بجے جاگ جاتا ہے، جاگنے سے کیا فرق پڑتا ہے؟ ڈالر 200پر چلا گیا ہے ، حمزہ شہباز آیا تو مرغی مہنگی ہوگئی۔

ساز ش سے حکومت گرائی اب ملک کیوں نہیں سنبھل رہا؟ کبھی لندن بھاگتے، کبھی آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں۔ملک کا نظام تباہ کرنے والے ٹھیک نہیں کر سکتے، فخر سے کہتا ہوں ہمارے ساڑھے تین سال میں معیشت کی ترقی ہوئی، کسانوں کو فصلوں کا پیساملا، 60فیصد پاکستانی دیہات میں ہیں وہاں خوشحالی آئی ہے، انڈسٹری نے ترقی کی، ایوب کے دور کے بعد پچھلے دو سال میں سب سے زیادہ گروتھ ریٹ تھی، ہم نے کورونا کے مشکل وقت میں معیشت کو اٹھایا۔

ہمارے دور میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ 75فیصد ہوئی، سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ہے۔ ملک کی فکر نہ ہو تو چاہوں گا کچھ مہینے اور چلیں، میں تو چاہتا ہوں کچھ مہینے اور بھی چلیں تاکہ یہ اور لانے والے دونوں ذلیل ہوں، لیکن ملک کا دیوالیہ نکل رہا ہے، روپیہ گر رہا ہے، اس سے مہنگائی آنے والی ہے ، مطالبہ کرتا ہوں کہ جلد سے جلداسمبلیاں تحلیل کرو اور الیکشن کا اعلان کرو ،انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پرکسی نے مجھے مریم نواز کی تقریر بھیجی، مریم نواز نے اتنی دفعہ جذبے اور جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم تھوڑا دھیان کروکہیں میرا نام لینے پرتمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے،جس طرح تم باربار میرا نام لیتی ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات