اسری یونیورسٹی میںاساتذہ ، طلبا اور ملازمین کی طرف سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) اسری یونیورسٹی میںاساتذہ ، طلبا اور ملازمین کی طرف سے ایک اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے ہوتی ہوئی اسری یونیورسٹی کے مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکا نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، رکن سندھ کابینہ اور چیف سیکٹریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت سے اپیل کی کہ اسری یونیورسٹی کے اصل اسٹیک ہولڈر اس کے اساتذہ ، طلبا اور ملازمین ہیںتاکہ ہم سب کو اپنے جائز حقوق حاصل ہوسکیں اور ہم سب ایک بہتر ماحول میں اپنی ملازمت اور تعلیم حاصل کر سکیں، اسری یونیورسٹی کی خود مختیاری سے طلبا کا محفوظ مستقبل وابستہ ہے اور یہی نہیں اسری یو نیورسٹی کے ملازمین کو بھی تحفظ فراہم ہوگا اور یونیورسٹی میں تعلیم کے معیارکو مزید بہتر بنایا جا سکے گا جبکہ ہسپتال کو بھی جدید خطوط پراستوار بھی کیا جا سکے گا اورہسپتال میں آنے والے مریضوں کے علاج و معالجے کی بہترین سہولت فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور مریضوں کے مفت علاج و معالجے میں بھی یہ انتہائی مفید ثابت ہو گا، ناصر ف یہ بلکہ اسری یو نیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا اور یہاں ملازمت کرنے والے تمام ملازمین کے حق میں تمام فیصلے بھی میرٹ پر کئے جا سکیں گے، انہوں نے تمام اعلی حکام سے اپیل کی کہ اسری یو نیورسٹی کو ایک خودمختیار ادارہ بنائیں جس سے میرٹ کا بول بالا ہو اور اقربا پروری کا خاتمہ ہو سکے اور یو نیورسٹی میںتعلیم حاصل کرنے والے طلبا اور یو نیورسٹی و ہسپتال کے تمام ملازمین کے مستقبل کوبھی محفوظ بنایا جاسکے اور تعلیم اور ملازمت کے حوالے سے موجود تمام مسائل کو بھی جلد حل کیا جا سکے۔