ان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس کا کانووکیشن 25 مئی کو ہو گا

ہفتہ 21 مئی 2022 00:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس کا کانووکیشن 25 مئی بدھ کو جامعہ مہران کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا، کانووکیشن کی تیاریوں کے حوالے سے جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کانووکیشن کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، کانووکیشن کے مہمانِ خصوصی سندھ کی جامعات اور تعلیمی بورڈز کے صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو ہوں گے، کانووکیشن تین شفٹوں پر مشتمل ہوگا جس میں تقریبا 900 طلبہ و طالبات ڈگریاں حاصل کریں گی۔