Live Updates

تاریخ گواہ ہے لوٹے اور ضمیر فروش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ بیرسٹر محمد علی سیف

خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرواکے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر د ئیے ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ

ہفتہ 21 مئی 2022 00:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر اپنا موقف دیتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا. تاریخ گواہ ہے لوٹے اور ضمیر فروش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئی.

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے این آر او 2 کو پارہ پارہ کر دیا. امپورٹڈ حکومت گھر جائے گی اور نئے انتخابات ہوں گی.

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اپنے آفس سے بیان جاری کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پنجاب میں پیسے کی طاقت سے بننے والی کمپنی نہیں چلی امید ہے کہ پنجاب کی طرح امپورٹڈ حکومت کا صفایا بھی ہو جائے گا. قبل ازیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف سے تحصیل چئیرمین اپر کرم مزمل آغا نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی.

ملاقات میں پاڑا چنار میں انتظامی و بلدیاتی امور اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی. اس موقع پر تحصیل چئیرمین اپر کرم مزمل آغا نے معاون خصوصی کو دورہ پاڑا چنار کی دعوت بھی دی. معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات نے پختونخوا ریڈیو کرم پاڑا چنار میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہی. صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرواکے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر د ئیے ہیں. انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والے بلدیاتی نمائندہ گان کی جلد حلف برداری ہوگی انھوں نے کہا کہ دیگر قبائلی اضلاع کی طرح بہت جلد ضلع کرم کے دورے پر آؤں گا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات