اس وقت ملک میں جوافراتفری بے یقینی کے حالات ہے وہ قابل تشویش ہی:سید عبدالستار شاہ چشتی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاکہ اس وقت ملک میں جوافراتفری بے یقینی کے حالات ہے وہ قابل تشویش ہے منحرف اراکین کی ووٹ پر عدلیہ کی فیصلہ اورالیکشن کمیشن کے جانب سے پنجاب اسمبلی منحرف اراکین کے رکنیت ڈی سائیڈ کرنی کی فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدلیہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کا محافظ ہے انصاف کی امید عدلیہ سے وابستہ کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کا تقدس اور اعتماد بحال نہ ہونے کے بغیر جمہوریت مضبوط ہونا ممکن نہیں پارلیمنٹ کی بالادستی اور اس کی خود مختاری پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ جس جماعت کیاراکین محنرف ہوجاتے ہیں وفاداری تبدیل کرنیوالوں کیخلاف کارواء کامطالبہ کرتی ہیجب انھی جماعتوں کواقتدارتک رسائی کیلئے پہروہ ان ہی منحرف ارکان کوقبول بلکہ بھاری رقم دیکرخریدتے ییں اس وجہ سے ملک میں سیاست و جمہوریت یرغمال ہو چکے ہیں اداروں کی مداخلت سے ملک سیاسی بحران کی کیفیت سے دوچار ہے سیاست اور جمہوریت کی آزادی یہ صرف کسی ایک جماعت یافرد کا مسئلہ نہیں بلکہ قومی مفاداور جمہوریت کی بقا کا معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرنے کی دعویداروں نے سیاسی مزاحمت سے آئین کو پاوں تلے روندا ہے آئین کی پامالی سیاست اورجمہوریت کے لیے نقصان پہنچانے کا موجب بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئینی حدود جمہوری نظام کا بنیادی تصور ہے آئین پر من و عن عملدرآمد کرنے سے ملک کو انتشار اور بے یقینی سے بچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حدود جمہوری نظام کا بنیادی تصور ہے آئین پر من و عن عملدرآمد معاشرے میں امن و استحکام کو یقینی بناتا ہے اور انتشار، بے یقینی سے بچاتا ہے۔

آئین سے روگردانی اور اس کی خلاف ورزی ریاست سے دشمنی تصور ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ خدارااس وقت ملک قوم جس کھرب حالات سے گذررہاہے وہ افسوسناک ہیاس کیحل کیلئے سب کومل بیٹھ کرحل نکالناچاہیے اگرملک ہے توھم سب ہونگے اللہ نہ کریں اگرملک کیسالمیت کوکچھ ہواتوپہرکچھ بھی نھیں ہوگادوسری جانب سوشل میڈیاپرجوطوفان بدتمیزی ایک دوسریکی قائدین کی تذلیل مخرب اخلاق تصاویر حلیوں کوبگاڑنے نازیباالفاظات کی استعمال سیعالمی دنیا میں پاکستانیوں کاسرشرم سے جھک گیاہے ھم پہلے مسلمان پہرپاکستانی ہے اوراسلام ہمیں نفرتوں کے اختلافات کے باوجوداخلاق برداشت ایک دوسرے کی احترام کادرس دیتاہے۔