وندر کے علاقے دودا بالا کے مختلف گوٹھوں میں مضرصحت پانی کے استعمال سے متعدد افراد ہیضے کی بیماری میں مبتلا

ہفتہ 21 مئی 2022 00:44

وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) وندر کے علاقے دودا بالا کے مختلف گوٹھوں میں مضرصحت پانی استعمال کرنے سے متحدد افراد ہیضے کی بیماری میں مبتلا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپنی میڈیکل ٹیم کیساتھ دیہی مرکز صحت وندر میں پہنچ گئے اٹھارہ کیقریب ہیضے سے متاثر خواتین بچوں اور مردوں کو فوری طور انتہائی نگاہ داشت میں میڈیکل کی سہولیات فراہم کی گئی ایک مریض کو حب ریفر کردیا گیا تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر تفصیلات کیمطابق تحصیل سونمیانی وندر کے مضافاتی علاقے دودہ وسڑہ بالا کے گوٹھہ سفر دودہ اور اس سے متصل گوٹھوں میں مضر صحت پانی پینے کے باعث ان گوٹھوں کے مکینوں میں دست اور الٹی کی بیماری پھیل جانے کی اطلاعات موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر قمر رونجھو نے فوری طور پر اپنی میڈیکل ٹیم کیساتھ متعلقہ ہیضے سے متاثرہ گوٹھوں میں پہنچ کر ہیضے سے متاثر ہونے والے مریضوں جن میں خواتین بچے اور مرد شامل تھے جن کی تعداد اٹھارہ کے قریب تھیں کو گوٹھوں سے وندر کے دیہی مرکزصحت کے سینٹر میں پہنچانے کیلیے انتظامات کیے اور تمام متاثرہ مریضوں کو دیہی مرکز صحت سینٹر میں پہنچانے کیبعد ان کو فوری طور پر میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنا شروع کردیا بروقت میڈیکل کی سہولیات فراہم ہونے کی وجہ سے ہیضے کے مرض کو مزید پھیلانے سے کنڑول کیا گیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفپسر لسبیلہ کے مطابق متعلقہ گوٹھوں کو پینے کا پانی سپلائی کرنے کیلیے تعمیر کییگئے پینے کے پانی کی ٹینکیوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب ان میں اسٹاک کیے جانے والا پانی انسانی صحت کیلیے انتہائی نقصان دے ہونے کے باعث مضر صحت ہوگیا تھا جس کے پینے کے باعث گوٹھوں کے مکین ہیضے کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے جن کو فوری طور پر قریبی دیہی مرکز صحت کے سینٹر میں پہنچا کر ان کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی گئی اور مرض کو مزید پھلینے سے کنٹرول کیا گیا ہیضے کے مرض میں مبتلا مریضوں میں صالح ولد امیر بخش منگاں زوجہ اللہ ڈینہ حلیماں دختر فتح خان نوراں زوجہ فتح خان اسماعیل ولد موسی عرفان ولد نواز علی کامران ولد طالب صغری زوجہ محمد خدیجہ زوجہ قاسم جعفر ولد جاسم حمیدہ زوجہ نواز صائمہ دختر جعفر جمیل ولد امیر بخش گلاں زوجہ نواز نزیراں دختر محمد ایاز ولد حلیم جانو ولد خان محمد شامل ہیں جن میں سے ایک مریض کو چھوٹے پیشاب کی تکلیف کے باعث حب جام غلام قادر ہسپتال ریفر کردیا گیا تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے میڈیکل ٹیم میں ایم ایس دیہی مرکز صحت سینٹر ڈاکٹر عبدالعزیز رونجھو ڈاکٹر جیٹھا مل ودیگر نے اپنے عملے سمیت ہیضے کے مرض میں مبتلا افراد کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کی علاوہ ازیں ہیضے سے متاثرہ گوٹھوں کو پینے کا پانی سپلائی کرنے کیلیے تعمیر کیے گئے پینے کے پانی کی ٹینکیوں کی صفائی اور ان میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :