صاف پنجاب مہم میں راولپنڈی میں صفائی و آگاہی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے تین ہزار سے زائد ورکرز کے ساتھ شہر کو صاف کرنے میں مصروف عمل

شہر میں کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کیلئے 3964کنٹینرز رکھے گئے ہیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے صاف پنجاب مہم صفائی آپریشن کا سلسلہ جاری

ہفتہ 21 مئی 2022 00:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) صاف پنجاب مہم میں راولپنڈی میں صفائی و آگاہی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے تین ہزار سے زائد ورکرز کے ساتھ شہر کو صاف کرنے میں مصروف عمل ہے،صفائی آ]پریشن میں 230چھوٹی بڑی گاڑیا ں استعمال کی جا رہی ہیں،شہر میں کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کیلئے 3964کنٹینرز رکھے گئے ہیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے صاف پنجاب مہم صفائی آپریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعہ کے روز شہر میںخصوصی صفائی آپریشن میں نماز جمعہ کے اجتماعات کیلئے مساجد سے ملحقہ علاقوں کی بھرپور صفائی کی ،پانی کا چھڑکائو کیا اور ورکرز نے چونے سے نشانات لگا ئے،قبرستانوں کی بھی صفائی کی گئی ،جھاڑیاں تلف کر دی گئیں،چونے کا چھڑکائو کیا گیا،کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا دیا گیا، جمعہ کے روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے ڈھوک رتہ یو سی02 کی جامع مسجدکپتان صاحب،جامع مسجدفاروقیہ ور مسجدجعفریہ میں امام صاحبان سے ملاقات کی اور اپیل کی کہ اپنے خطاب میں نمازیوں کو ہمارے صفائی کے پیغام اور صفائی کی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہ کریں،کمیونیکیشن ٹیم نے مسجد میں آنیوالے نمازیوں میں بھی صفائی و انسداد ڈینگی کی آگاہی مہم سے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے، مساجد میں نماز جمعہ میں شریک نمازیوں اور امام و خطیب صاحبان کے نام اپنے پیغام میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے کہا کہ ہماری آنیوالی نسلوں کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک ماحول دینے کیلئے صاف پنجاب مہم کے تحت صفائی و انسداد ڈینگی آگاہی مہم میں ہر شہری بھرپور شرکت کرے،اپنے گھروں کی صفائی کیساتھ گلی،محلے،بازار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں صفائی برقرا ر رکھیں، کوڑا گلیوں، نالیو ں یا کھلے پلاٹوں میں نہ پھینکیں ، کوڑے کوویسٹ بیگز میں ڈال کر کوڑا دانوں میں ڈالیں یا سینٹری ورکرز کے حوالے کر دیں، نمازیوں کو صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1139اورسوشل میڈیا اکائونٹس کے بارے میں بھی بتایا گیا، اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز شہر میں صفائی کے ساتھ ساتھ پانی کا چھڑکائو،چونے سے لائنزلگانے کا کام کیا جارہا ہے،دکانداروں کو ویسٹ بیگز فراہم کیئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں۔