Live Updates

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے منصب سپیکر کیخلاف عدم اعتماد پرکل تک ووٹنگ نہیں ہونے دی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے منصب سپیکر کیخلاف عدم اعتماد پر کل تک ووٹنگ نہیں ہونے دی لیکن منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس بھجواکرپی ٹی آئی کی25 سیٹیں کم کراکرعمران نیازی سے انتقام لے لیا،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) اکثریتی پارٹی بن گئی جس پر حمزہ شہباز مبارکباد کے مستحق ہیں،الیکشن کمیشن کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی اسی طرح جلد کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ملک مقبول احمد خان نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کیا،انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوکمال مہارت سے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے میں رکاوٹیں ڈال کرسب سے پہلے پی ٹی آئی کے 25 ارکان کی ناہل کراکر عمران نیازی سے انتقام لینے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو بزدار کو نہ ہٹانے اور خود کے وزیراعلیٰ نہ بننے کا صدمہ تھا،منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد مسلم لیگ(ن) کوپنجاب اسمبلی میں تمام جماعتوں پر عددی برتری حاصل ہوگئی ہے اور مسلم لیگ(ن)پنجاب اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن گئی ہے،ڈاکٹر ملک مقبول احمد خان نے کہا کہ فوج،عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر تنقید ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے،عمران نیازی بنی گالہ میں مسلح جتھے اکٹھے کرکے سانحہ لال مسجد یا سانحہ ماڈل ٹائون کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں تاکہ الزام مسلم لیگ(ن) پر عائد کیا جاسکے،انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی ملک میں مہنگائی کا راج قائم کرنے کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا کرکے پاکستان دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات