Live Updates

قیام پاکستان کے بعد اب تعمیر پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے بھی اقلیتی عوام اپنا کردار بھر پور انداز سے ادا کر رہے ہیں: جے پرکاش لوہانہ

ہفتہ 21 مئی 2022 00:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی و مرکزی صدر تحریک انصاف اقلیتی ونگپاکستان انجینیرجے پرکاش لو ہا نہ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد اب تعمیر پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے بھی اقلیتی عوام اپنا کردار بھر پور انداز سے ادا کر رہے ہیں عمران خان کی نظام بدلنے کی اس تحریک میں اقلیتی عوام بھی بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اقلیتی ونگ اس حوالے سے اپنا بھر پور کردار پہلے سے زیا دہ موثر انداز میں ادا کرے گا پشاور میں دو سکھ بھائیوں کے جان بحق ہو نے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں پارٹی قائد عمران خان کی ہدائیت پر دو روز قبل پشاور میں دورہ کر کے اس سانحہ پر سکھ برادری سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور غم زدہ خاندان کو عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچا یا ہے کے پی کے حکومت کو جلد انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدا ئیت کی ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی اس حوالے سے اقدامات کی اپیل کی ہپے تا کہ اس واقعہ کے بعد اقلیتوں میں پا ئی جا نے والی بے چینی ختم ہو سکیان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے اقلیتی ونگ کے رہنما سائمن روشن سہوترا کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی تواس مکلک کے اقلیتی عوام کی بھی تقدیر بدلے گی انہوں نے اپیل کی ہے کہ ملک گیر اس تحریک میں عمران خان کا ساتھ دے کر عوام اس ملک کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات