کراچی،جامعہ کراچی، ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس،ایل ایل ایم،ایم ایس( سرجری) اور ایم ڈی(میڈیسن) میں داخلوںکے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں24 مئی2022 ء تک توسیع

ہفتہ 21 مئی 2022 00:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) کنوینر پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس،ایل ایل ایم،ایم ایس( سرجری) اور ایم ڈی(میڈیسن) میں داخلوںکے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں24 مئی2022 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو ،انہیں پرو یژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک ) جامعہ کراچی سے ایکویلنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔#

متعلقہ عنوان :