Live Updates

شہباز گل کا مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان لڑائی ہونے کا دعویٰ

چچا بھتیجی میں سخت لڑائی ہوئی، بھتیجی نے چچا سے سوال پوچھا، آپ توکیس ختم کرانے آئے تھے کروالئے؟ کیس تو ختم نہیں ہوئے البتہ ہمارا بیانیہ ختم ہو گیا، پی ٹی آئی رہنما کی ٹوئٹ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 مئی 2022 00:45

شہباز گل کا مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان لڑائی ہونے کا دعویٰ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2022ء) شہباز گل کا مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان لڑائی ہونے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان لڑائی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔



شہباز گل کا دعویٰ ہے کہ کل چچا بھتیجی میں سخت لڑائی ہوئی ، بھتیجی نے چچا سے سوال پوچھا، آپ توکیس ختم کرانے آئے تھے کروالئے؟ اب تو عدالت نے تبادلوں اور کیس ریکارڈ کو سیل کر دیا۔ شہباز گل کے مطابق بھتیجی نے کہا کیس تو ختم نہیں ہوئے البتہ ہمارا بیانیہ ختم ہو گیا، اوپر سے غداری کا داغ، اب توابا بھی آنے کے قابل نہ رہے، چچا نادم ہاتھ ملتے رہے۔

(جاری ہے)

یہاں واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران متعدد مواقعوں پر جلد نئے انتخابات کے انعقاد کی حمایت کر چکی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے گزشتہ روز سرگودھا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھی کہا کہ سابقہ حکومت کی تباہی کا گند اپنے سر نہیں لے سکتے، موجودہ حکومت کو خیر باد کہنا بہتر ہے۔ اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اس کا ذمہ دارعمران خان ہے، ہم اس لیے حکومت میں آئے کیونکہ یہ اگلے الیکشن پر بھی ڈاکہ ڈالنا چاہتا تھا، ہم نے حکومت میں آ کر اس کے پلان کو فیل کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات