کراچی،سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام وزیرِا عظم کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے بیچ کی تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد

ہفتہ 21 مئی 2022 00:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام وزیرِا عظم کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے بیچ کی تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا۔شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ فرحی، ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر نسیم، انجینئر ندیم قیوم، مناف ایڈوانی، ڈاکٹر ریحان شمس، زبیر حمیدی، ڈاکٹر طاہر فطانی، نعمان علی خان، اور فیکلٹی ممبرز اور طلباء کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے رجسٹرار سید سرفراز علی کے ہمراہ ووکیشنل ٹریننگ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ اب معیار تبدیل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈگری کے علاوہ اب کمپنی مختلف ٹریڈز میں پیشہ وارانہ تربیت اور تیکنیکی مہارت کوترجیح دیتی ہے۔

حکومت نے کامیاب جوان پروگرام شروع کرکے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس پروگرام کے نتیجے میں عملی تربیت یافتہ افراد سامنے آئیں گے جو باآسانی ملازمتیں حاصل کرسکتے ہیں یا اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔سرسید یونیورسٹی اس پروگرام میں حکومت کی ایک اہم پارٹنر کے طور پر شریک ہے اور طلباء کو ان ٹریڈز میں عملی تربیت دی جارہی ہے جن کی مارکیٹ میں بہت مانگ ہے۔

اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔سرسید یونیورسٹی نے کامیاب جوان پروگرام کے دو بیچوں کا کامیابی کے ساتھ انتظام کیا جس میں 850 طلباء نے 76% ملازمتیں حاصل کر لیں یا اپنا کاروبار شروع کیا۔ گیم ڈیولپمنٹ،انٹرنیٹ آف تھنگ، انڈسٹرئیل آٹو میشن، پروجیکٹ میجنمنٹ پروفیشنل، بلاک چین، اور نیٹ ورکنگ اور کلائوڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں تقریباًً سترہ اسٹارٹ اپ کا آغاز کیا۔

کامیاب جوان پروگرام کے تیسرے بیچ کے لیے 25,000 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ دوسرے بیچ کے لیے 14000 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور پہلے بیچ کے لیے درخواستیں موصول ہوئی تھیںجوسندھ میں ہنرمند افراد کی تربیت کرنے والے اداروں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔#