کراچی،آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کے اعزاز میں الوداعی جبکہ نئے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر سلمان رضا کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام

ہفتہ 21 مئی 2022 00:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ (اپسما )کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کے اعزاز میں الوداعی جبکہ نئے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر سلمان رضا کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا اس موقع پرڈائریکٹر اسٹیشن رافعیہ جاوید ملاح، کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان،پرنسپل اور دیگر اپسماکے عہدیداران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپسما کے مرکزی چیئر مین سید طارق شاہ نے کہاکہ ہم ڈاکٹرمنسوب حسین صدیقی کی42سالہ تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںڈاکٹرمنسوب حسین صدیقی نے ہمیشہ پرائیویٹ اسکولز کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دی انہوںنے کہاکہ ماہر تعلیم ڈاکٹرمنسوب حسین صدیقی نجی اسکولوں کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اور اپنے عہدے پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے تعلیمی اداروں کے ہر مسئلے کو فوری حل کرنے کی کوشش کی سید طارق شاہ نے کہاکہ صوبہ سندھ میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے میںمنسوب حسین صدیقی کا اہم کردار ہے جنہوںنے تعلیمی اداروں کے مسائل کواپنی اولین ترجیح سمجھتے ہوئے انہیں حل کیا تا کہ صوبہ سندھ میںکسی بھی وجہ سے تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو کیونکہ کورونا کے دوران تعلیم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے انہوںنے کہاکہ ہم نو منتخب ڈی جی پروفیسر سلمان رضا کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ بھی کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کے مسائل کو فوری حل کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے کہاکہ ہمیں استاد کی جگہ معلم پیدا کرنے ہونگے جو علم کی خدمت کر سکیں تعلیم دینے کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور اسی کو ہی یہ ذمہ داری پوری کرنی چاہئے جبکہ پرائیویٹ اسکولز تعلیم کوعام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوںنے کہا کہ سید خالد شاہ شہید کی تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا کیونکہ انہوںنے تمام اسکولوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیااوراب ان کے مشن کو ان کے صاحبزادے سید طارق شاہ جاری رکھے ہوئے ہیں ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے کہاکہ کورونا کے دوران تعلیمی نظام شدید متاثرہو ا ہے اور تقریباًً1700اسکولز مکمل طور پر بند ہو گئے جس کی وجہ سے تعلیمی نظام تبا ہ ہو کر رہ گیا تھا دو سال تک اسکولز تقریباًً بند ہی رہے جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم اور ذہنی صحت پر بہت برا اثرپڑا ہے کیونکہ اگر6ماہ تک بچے تعلیم سے دور رہتے ہیں تو وہ پڑھائی کو بھول جاتے ہیں انہوںنے کہاکہ موجودہ دور آئی ٹی کا ہے اور اب ای ایجوکیشن شروع ہو چکی ہے جس میں پیپر کا استعمال ختم ہو جائے گا اوربچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینی چاہئے کیونکہ یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں ہر کام برق رفتاری سے ہو رہا ہے ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے کہاکہ میں نے اپنے دفتر کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے رکھے مگر اس کے با وجود اگر کسی کو مجھ سے کوئی تکلیف پہنچی ہو تو میں اس سے معزرت کرتا ہوں اس موقع پرنئے ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ پروفیسر سلمان رضا نے کہاکہ میری پوری کوشش ہو گی کہ میں محکمے میںاصلاحات لائوں اور تجربہ کار عملہ تعینات کروں کیونکہ تقریباًً 15ہزار کے قریب مختلف اداروں کے مسائل کے حل کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کو تربیت یافتہ عملے کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ میں سیکریٹری تعلیم اور وزیر تعلیم کو تجویز پیش کروں گا کہ وہ ایک ایڈوائزری کونسل قائم کرے جس میں ڈائریکٹر اسٹیشن رافعیہ جاوید ملاح اورڈاکٹر منسوب حسین صدیقی جیسے ماہر تعلیم کے لئے چیئر قائم کی جائے تا کہ حکومت ان کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیشن رافعیہ جاوید ملاح نے کہاکہ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی 42سال سے تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں اور تعلیم کو عام کرنے کے لئے ان کی بہت خدمات ہیں جن پر میں انہیں سلام پیش کرتی ہوں انہوںنے کہاکہ ہم اپسما کے تعاون سے تمام تعلیمی اداروں میں اینٹی نارکو ٹکس کے تحت بچوں میں ڈرگ کے استعمال کو روکنے کی آگاہی مہم چلائیں گے چونکہ ہمیں پاکستان کے مستقبل کو منشیات سے پاک بنانا ہے رافعیہ جاوید ملاح نے کہاکہ ہمیں موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیںکراچی سمیت سندھ بھر کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس کے اثرات پڑنے سے ہماری زمین اور ہر شے شدید متاثر ہو رہی ہے انہوںنے کہاکہ آج ہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی کہا ہے کہ صوبہ سندھ وہ علاقہ ہے جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ گرمی پڑتی ہے جس کا اثرکی وجہ سے گلیشیئر ز پھگل رہے ہیں فصلیں شدید متاثر ہو رہی ہیں اس لئے ہم اپسما کے ساتھ ملکر اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے تا کہ ماحول کو ساز گار بنانے کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلوں کا مقابلہ کیا جا سکے ۔

#