وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ملک میں امن وامان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

ہفتہ 21 مئی 2022 00:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) ملک میں امن وامان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس،وزارت داخلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ نے کی ،امن و امان کے حوالے سے یہ اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا تھا،وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے اعلی حکام اجلاس میں موجود تھے،چاروں صوبوں؛ آزاد جموں وکشمیراورگلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اورآئی جی پولیس نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں چئیرمین نادرا، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کا مقصد ملک بھر میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لینا تھا،پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی فٴْول پروف سکیورٹی کیلئے اقدامات کوحتمی شکل دینا بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہدایت کی کہ نیکٹا کو مکمل فعال بنایا جائے نیکٹا ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے انتہائی موثر ادارہ ثابت ہوسکتا ہے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشتگردی واقعات کے سدباب کیلئے انسداد دہشتگردی کے محکموں کو جدید بنایا جائے محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب کی طرز پر دیگر صوبوں میں ادارے قائم کئے جائیں گے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی تعینات عملے کو بہترین تنخواہیں اور مراعات دی جائیں گی محکمہ انسداد دہشت گردی کا ملکی امن و امان میں اور دہشت گردی واقعات روکنے میں کردار کلیدی ہے چینی شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا داسو ڈیم اور کراچی یونیورسٹی دہشت گردی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں دہشت گردی واقعات میں چینی شہریوں کے جانوں کے ضیاع پر پوری پاکستانی قوم کو افسوس ہے وفاق اور صوبوں کے درمیان سکیورٹی کے حوالے سے کوارڈینیشن کو موثر بنانے کی ضرورت ہے وفاق چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیر اورگلگت بلتستان حکومتوں کو تمام ضروری وسائل فراہم کرینگے۔

غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔فارن نیشنل سکیورٹی سیل صوبائی حکومتوں کے درمیان کوارڈینیشن کریگا۔ملک میں پائیدار امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔