Live Updates

عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان کھینچنا آتی ہے

تم نے قوم کی بیٹی مریم پر جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کی، یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم کی کرسی پر گند پھیلاتا رہا، بیان عمران کی گندی تربیت کا عکس ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 مئی 2022 21:39

عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان کھینچنا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2022ء) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان کھینچنا آتی ہے، تم نے قوم کی بیٹی مریم پر جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کی، یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم کی کرسی پر گند پھیلاتا رہا، بیان عمران کی گندی تربیت کا عکس ہے۔

انہوں نے عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے، تم قوم کی بیٹی مریم نواز کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو، عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے، ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا، عمران نیازی مریم نواز کی نہیں پورے پاکستان کی بیٹیوں کی توہینِ کر رہا ہے۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے متعلق انتہائی غیرپارلیمانی جملوں کا استعمال کیا، سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پرکسی نے مجھے مریم نواز کی تقریر بھیجی، مریم نواز نے اتنی دفعہ جذبے اور جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم تھوڑا دھیان کروکہیں میرا نام لینے پرتمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے،جس طرح تم باربار میرا نام لیتی ہو۔


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات