دوران پرواز ایئر انڈیا کے طیارے کا انجن فیل ، ہنگامی لینڈنگ

جمعہ 20 مئی 2022 22:30

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ممبئی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے والے بھارتی ائیر لائن ایئر انڈیا کے طیارے کو فضا میں انجن فیل ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممبئی سے بنگلورو کیلئے ائیر پورٹ سے ٹیک آف کرنے والی ائیر انڈیا کی پرواز نے 27منٹ بعد ہی واپس ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ تکنیکی خرابی کے باعث دوران پروازطیارے کا ایک انجن بند ہو گیاتھا ۔ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے میڈیا بتایا کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تمام مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے بنگلورو بھیج دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :