طلباء و طالبات ٹریفک قوانین پر عمل کر کے بہت سی پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں، انسپکٹر ذوالفقار علی

جمعہ 20 مئی 2022 22:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ایبٹ آباد کی جانب سے نجی سکول دی مسلم ایجوکیشن سسٹم کے طلباء و طالبات کیلئے ٹریفک قوانین سے آگاہی اور معلومات کے حوالہ سے پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سکول کے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ہدایات پر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے انسپکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ سکول کے طلباء و طالبات ٹریفک قوانین پر عمل کر کے بہت سی پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں، طلباء و طالبات کو ٹریفک سائنز، دوران ڈرائیونگ یا دوران سفر کن ہدایات پر عمل کرنا چاہئے یا کن باتوں سے اجتناب کرنا چاہئے، سیٹ بیلٹ کے فوائد اور نہ بھاننے کے نقصانات، دوران بائیک ڈرائیونگ ہیلمنٹ کے فوائد، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے نقصانات اور روڈ پر پیدل چلنے کے اصولوں کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی تاکہ مستقبل میں یہ بچے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے بہترین معاشرہ تشکیل دیں سکیں۔