ہری پورپولیس نے قتل واقدام قتل میں ملوث دوملزمان کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا

جمعہ 20 مئی 2022 22:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ہری پورپولیس نے قتل واقدام قتل میں ملوث دوملزمان کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا،ہری پورکے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود کانگڑہ گاؤں میں جمعہ کے روزسابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک شخص کو قتل کرنے اورتین افراد کو زخمی کرنے کا واقع رونما ہوا۔

(جاری ہے)

واقع سے متعلق اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچ کر موقع سے شوائد جمع کیے اور مدعی کی رپورٹ پرتین ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/324/34 کے تحت مقدمہ رجسٹر کرکے فوری طورپرمختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران نامزدملزم حنیف خان اورشریف خان پسران اکرم سکنہ کانگڑہ کالونی کوگرفتار کرکے قبضہ سے اسلحہ آتشیں 01رائفل 8ایم ایم اور01 رپیٹر 12بورمعہ13عدد کارتوس برآمد کرلئے جبکہ دیگر ایک ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں۔