لالہ موسیٰ ،تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ایک ہی دن میں ڈکیتی و چوری کی 4 وارداتیں

جمعہ 20 مئی 2022 22:50

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ایک ہی دن میں ڈکیتی و چوری کی 4 وارداتیں۔محلہ الکرم مسجد بارہ دری کے رہائشی ڈاکٹر حمزہ حنیف اور اس کی بیوی ڈاکٹر سےدونامعلوم مسلح افراد نے کلینک میں گھس کر نقدی، طلائی زیورات، موبائل اور موٹرسائیکل چھین کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں نامعلوم مسلح شخص نے شادمان کالونی کے رہائشی ابوہریرہ سے دو موبائل چھین لئے۔تیسری واردات میں دو نامعلوم افراد نے سہیل انور سکنہ محلہ چاہ بیری والا کی دوکان واقع علی پورہ روڈ سے موبائل چرا لیا جبکہ احاطہ سیشن کورٹ کے باہر سے نامعلوم چور عارف حسین سکنہ ملکووالا کا موٹرسائیکل لے اڑے۔ تھانہ سول لائن نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔