سٹراسبرگ ٹینس ٹورنامنٹ، ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 20 مئی 2022 22:50

سٹراسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار لوسیا ہارڈیسکا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سٹراسبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل میں انہوں نے لیزیا مروزوا اور کیٹلین کرسچین کو شکست دی، ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوسیا ہارڈیسکا نے بیلاروس کی لیزیا مروزوا اور امریکا کی کیٹلین کرسچین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ امریکا کی نکول میلیکار اور آسٹریلیا کی ڈاریا سیویل سے ہوگا۔