سرینگر روڈ دہلہ مری کے مقام پر نجی سکول کی سوزوکی وین حادثہ کاشکار ، چارطالبعلم زخمی ہوگئےچارطالبعلم

جمعہ 20 مئی 2022 23:00

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) سرینگر روڈ دہلہ مری کے مقام پر نجی سکول کی سوزوکی وین حادثہ کاشکار ، چارطالبعلم زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمی طالبعلموں میں 17 سالہ حمیدہ دیول،17 سالہ مقدس دیول،17 سالہ بشریٰ دیول اورسترہ سالہ لائبہ رشید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمرجنسی ایمبولنس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔