Live Updates

عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کرکے قوم کوتقسیم کررہے ہیں،وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

ہفتہ 21 مئی 2022 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کرکے قوم کو تقسیم کررہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے آخری دور حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو معیشت کی بحالی اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نظام کو دھارے میں لانے اور مہنگائی اور معیشت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے قومی اداروں کے سربراہان سےتعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے جلسوں کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قبل از وقت انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

جلسہ میں عران خان کے برے رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کسی بھی خواتین بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن )کے خلاف توہین آمیز کلمات استعمال کرنے سے گریز کریں۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کی حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے مدد نہیں مانگ رہے لیکن معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے قومی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سکیورٹی خطرات اور کمزور معیشت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل مراحل سے گزر رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ( ن) ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔عمران خان کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال سے ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات