Live Updates

اقوام متحدہ میں بھارتی سفارت کار کے کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے پر پاکستانی قونصلر کاسخت جواب

جموں کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں ایک متنازع خطہ ہے، جموں کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار اہل کشمیر کے پاس ہے .اقوام متحدہ پاکستانی قونصلرکا جواب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 مئی 2022 01:25

اقوام متحدہ میں بھارتی سفارت کار کے کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے پر پاکستانی ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 مئی ۔2022 ) اقوام متحدہ میں بھارتی سفارت کار کے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ کہنے پر پاکستانی قونصلر نے سخت جواب دیا پاکستانی قونصلر عمران خان نے بھارتی سفارت کار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا، اور نہ اب اس پر نئی دہلی کا کوئی حق ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں ایک متنازع خطہ ہے، جموں کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار اہل کشمیر کے پاس ہے پاکستانی قونصلر نے کہا کہ بھارت جموں کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد تسلیم کرچکا، اب عملدرآمد ہونا ہے، بھارتی موقف یو این سلامتی کونسل کی قرارداد کی 7 دہائیوں سے خلاف ورزی ہے.

انہوں نے کہاکہ بھارت جموں کشمیر کی مسلم آبادی کو اقلیت بنانے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزامات اپنی ریاستی دہشت گردی چھپانے کی کوشش ہیں پاکستانی قونصلر عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ لکھ لیں کشمیری اپنے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کوبے نقاب کرتا رہے گا، پاکستان یو این قرارداد کے تحت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی آواز بلند کرتا رہے گا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات