پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد افغانستان کے حوالے کردی

ہفتہ 21 مئی 2022 01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد افغانستان کے حوالے کردی ۔پاکستان افغانستان تعاون فورم ( پی اے سی ایف ) نے جمعہ کے روز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد طورخم کی سرحد پرافغانستان کے حوالے کردی جس میں 80ٹن خوراک اور ادویات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے عطیہ کی گئی یہ امداد پاکستانی حکام نے طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کی ۔

متعلقہ عنوان :