سہیل خان سے طلاق، سیماء خان نے انسٹاپر اپنا نام بدل لیا

ہفتہ 21 مئی 2022 10:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) بالی ووڈ اداکار اور فلمساز سہیل خان سے طلاق کے بعد سیما خان نے اپنا نام انسٹاگرام پر تبدیل کرلیا ہے۔سیما خان نے 24 سالہ شادی کے بعد 13 مئی کو ممبئی کی فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی اور اب انہوں نے انسٹا گرام پروفائل سے ’خان‘ کا لفظ ہٹادیا ہے۔

(جاری ہے)

سہیل خان اور سیماء خان نے 1998ء میں شادی کی تھی، جن کے درمیان تلخیاں بڑھیں، دونوں ہی کچھ عرصے سے الگ رہ رہے ہیں۔

سیما ء خان نے طلاق کی درخواست دینے کے بعد سوشل میڈیا پروفائل پر اپنا درمیانی نام تبدیل کرلیا وہ پہلے ’سیما خان76‘ کے نام سے انسٹا گرام پر تھیں، اب اکائونٹ پر نام سیما کرن ساجد نمایاں ہے۔سہیل خان اور سیماء نے طلاق کی درخواست فیملی کورٹ میں ایک ساتھ جمع کرائی اور اس بات کو آخری وقت تک یقینی بنایا کہ کسی کو بھی ان کے اقدام کا پتا نہ چلے۔