برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن نے فرانس کی شہریت حاصل کر لی

ہفتہ 21 مئی 2022 11:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد و یورپین پارلیمنٹ کے سابق رکن سٹینلے جانسن نے فرانس کی شہریت حاصل کر لی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت انصاف نے بتایا کہ سٹینلے جانسن کیکو فرانس کی شہریت بدھ کو دی گئی اور یہ فیصلہ صرف سٹینلے جانسن تک ہی محدود ہے اور ان کی اولاد تک منتقل نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

یورپین پارلیمنٹ کے سابق رکن 81سالہ سٹینلے جانسن نے کہا کہ وہ فرانسیسی شہریت حاصل کر کے بہت خوش ہیں اور شہریت ملنے سے وہ اپنی شناخت کا دعوی کر سکتے ہیں ۔سٹینلے جانسن نے گزشتہ سال نومبر مین لندن میں فرانسیسی قونصلیٹ میں اپنی شریت کی درخواست دائر کی تھی ۔ سٹینلے جانسن یورپین کمیشن کے لیے کام کر چکے ہیں اور انہوں نے 2016میں بریگزٹ ریفرنڈم کے دوران برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کی تھی۔