آئی پی ایل، راجستھان رائلز نے چنائی سپر کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 21 مئی 2022 11:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز نے دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ، مایہ ناز آل رائونڈر معین علی کے 93 رنز رائیگاں گئے،راجستھان رائلز کے روی چندرن ایشون کو شاندار آل رائونڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

بریبورن سٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلے گئے لیگ کے 68 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، معین علی نے 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

مہندرا سنگھ دھونی 26 رنز بنا سکے ۔ رجستھان رائلز کے یوزویندر چہل اور اوبید میک کوئے نے دو، دو جبکہ روی چندرن ایشون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں راجستھان رائلز نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔یشسوی جیسوال59 اور روی چندرن ایشون ناقابل شکست 40رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ وری چندرن ایشون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :