امریکا، جان کربی کو وائٹ ہائوس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کوآرڈینیٹر فار سٹریٹجک کمیونیکیشن کا عہدہ تفویض

ہفتہ 21 مئی 2022 11:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی کو وائٹ ہائوس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کوآرڈینیٹر فار سٹریٹجک کمیونیکیشن کا عہدہ تفویض کیاہے۔ امریکی ٹی وی نے وائٹ ہائوس کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ نئے عہدے کے تحت جان کربی امریکی پالیسی کی وضاحت کے لیے انٹرایجنسی کوششوں کو مربوط کریں گے اور متعلقہ معاملات پر پر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جان کربی امریکی خارجہ اور دفاعی پالیسی کی پیچیدگیوں کو سمجھتے ہیں اور وہ قومی سلامتی کے اہم امور پر انتظامیہ کی بھرپور نمائندگی کریں گے، جس پر جان کربی نے کہا کہ اس عہدے پر ان کی تعنیاتی ان کے لیے اعزاز کی بات ہے جس پر وہ جو بائیڈن اور آسٹن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ موجودہ منصوبے کے مطابق وہ باقاعدگی سے وائٹ ہاؤس کی بریفنگ نہیں دیں گے،تاہم ضرورت پڑنے پر وہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرین جین پیئر کی مدد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :