دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

ہفتہ 21 مئی 2022 11:37

دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) واپڈا کی جانب سے ہفتہ کو جار ی دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار کی یومیہ رپورٹ کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 80300 کیوسک اور اخراج 95000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد28600 کیوسک اور اخراج28600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد31100 کیوسک اور اخراج 34100 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23000 کیوسک اور اخراج 13000 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1404.20 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.084 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1084.45 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.181 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.042 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :