ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا، بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پنجاب کے وسطی و جنوبی اضلاع میں آندھی چلنے کاامکان، گرمی کی لہر کےباعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

ہفتہ 21 مئی 2022 12:59

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا، بالائی علاقوں میں چند ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج ہفتہ کو موسم گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پنجاب کے وسطی و جنوبی اضلاع میں آندھی چلنے کاامکان ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں جاری گرمی کی لہر کےباعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کےوسطی/ جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

(جاری ہے)

تاہم خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخو ا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہوائؤں/آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں پاراچنار 20، دیر(زیریں 9، بالائی 2)، چراٹ ، تخت بھائی 5، کالام 3، باچا خان ائیر پورٹ ، پشاور سٹی، سیدو شریف، مالم جبہ، 2،دروش ، کاکول 1 ،پنجاب میں مر ی 15، اسلام آباد(زیروپوا ئنٹ 3)، اٹک 2، راولپنڈی ( شمس آباد ،چکلالہ 1)، جہلم 1، کشمیر میں راولاکوٹ 15 ، گڑھی دوپٹہ 2، گلگت بلتستان میں استور 11، بابو سر 7، گلگت ، اسکردو 2اورگوپس میں 1 ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی ۔

اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، موہنجوداڑو، لاڑکانہ 49، شہید بینظیر آباد، خیر پور اور دادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔\932