فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی باچا خان چوک پشاور میں کارروائی، چکن شاپس سے3ہزار مردہ مرغیاں بر آمد

ہفتہ 21 مئی 2022 13:03

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی باچا خان چوک پشاور میں کارروائی، چکن شاپس سے3ہزار ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا باچا خان چوک پشاور میں کریک ڈاون ،3 ہزار سے زیادہ مردہ مرغیاں برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ٹیم نے چارسدہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چکن شاپس پر چھاپامار کر 3ہزارسےزیادہ مردہ مرغیاں ضبط کرتے ہوئے چکن شاپ سیل کر دی جبکہ سپلائی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تر جمان کے مطابق مردہ مرغیوں کا کاروبار کرنے میں ملوث دکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ برآمد ہونے والی مردہ مرغیوں کو تلف کر کے چکن شاپس کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔