فرانس ، نئی حکومت کی 27 رکنی کابینہ کا اعلان

ہفتہ 21 مئی 2022 13:26

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) فرانس کے نومنتخب صدر ایمانویل میکرون نے نئی حکومت کے لیے 27 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا،وزیراعظم الزبتھ بورن کی نامزدگی 16 مئی کوکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر ایمانویل میکرون نے نئی حکومت کے لیے کابینہ کا اعلان کردیا،یہ 27 ارکان پر مشتمل ہے، اس میں 17 وزرا، چھ وزارتی ڈیلیگیٹ اور چار سیکرٹریز آف سٹیٹ شامل ہیں۔ میکرون نے 16 مئی کو الزبتھ بورن کو وزیر اعظم نامزد کیا تھا، نئی کابینہ کا پہلا اجلاس 23 مئی کو ایلیسی میں منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :