پولیو کا جڑ سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر صوابی

ہفتہ 21 مئی 2022 13:26

پولیو کا جڑ سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر صوابی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر، صوابی کیپٹن(ر) ثنااللہ خان نے ڈپٹی کمشنر آفس صوابی میں بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلا کرپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی، اسسٹنٹ کمشنر صوابی لاہور ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر صوابی ای پی آئی کوآرڈینیٹر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر، صوابی نے کہا کہ پولیو کا جڑ سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین پولیو کے تدارک کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لایں اور مہم کے دوران سو فیصد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ بعد ازاں اس حوالے سے اجلاس کا انعقاد بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :