ڈپٹی کمشنر خوشاب کی جانب سےڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال میں انسداد پولیو مہم کاافتتاح

ہفتہ 21 مئی 2022 15:28

ڈپٹی کمشنر خوشاب کی جانب سےڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال میں انسداد پولیو ..
جوھرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب کی جانب سےڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال خوشاب میں انسداد پولیو مہم کاافتتاح ۔ڈی سی خوشاب نے کہا کہ پولیو کو ہرا کر ملک کا مستقبل سنوارنا ہے۔بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت محافظ ٹیموں سے تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ھیلتھ افیسر نے پولیو کی تیاریوں پر بریف کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی قومی انسداد پولیو مہم 23 تا 27 مئی 2023 تک جاری رہے گی۔

اس مہم میں ضلع بھر میں 51 یونین کونسل میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ مینجمنٹ ٹیم کے علاوہ 51 یو سی ایم اوز اور 162 ایریا انچارجز سپروائزری ٹیم کا حصہ ہیں جوکہ پولیو مہم میں کام کرنے والی911 موبائل ٹیموں کو مانیٹر کریں گی اور گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے کے علاوہ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں گی۔ علاوہ ازیں 66 فکسڈ ٹیمیں اور 22 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ ضلع خوشاب کا اس مہم کا ٹارگٹ 224854 بچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :